ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز
ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رات کی تاریکی میں زلزلے سے گھروں کے لرز جانے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔