قوم کی حمایت سے دہشت گردی کا صفایا کردیں گے سربراہ پاک فوج
قربانیوں سے ہمارے عزم اور حوصلے مستحکم ہوتے ہیں ، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہور خود کش حملے میں فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بلا شبہ بڑی قربانی ہے تاہم پوری قوم کی حمایت سے پاک سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے فوجی جوان اور سول شمار کنندگان مردم شماری میں مصروف تھے، فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بلا شبہ بڑی قربانی ہے، مردم شماری کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے جس کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا۔
[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1699482853682495"]
اس خبر کو بھی پڑھیں : مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومضبوط کریں گی اور پوری قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔