بھارت کی پھر گولہ باری پاکستانی فوجی شہید

امید ہے پاکستان اس بات کوسمجھے گا،خطاب،بھارتی آرمی چیف کی وزیراعظم کے آئندہ متوقع دورہ پاکستان کی مخالفت

بھارت سے کشیدگی کے باعث پاک فوج کے جوان سرحد پر گشت کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹروںمیںبھارتی فوج کی پھربلااشتعال گولہ باری سے پاک فوج کاایک نائیک شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹروںمیں گذشتہ رات 10سے 11بجے کے درمیان اچانک بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس سے پاک فوج کا نائیک محمداشرف شہید ہوگیا ۔




نائیک اشرف نے سوگواروں میںتین بچے اور بیوہ چھوڑی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ تتہ پانی سیکٹرمیںکنڈرچیک پوسٹ پرفائرنگ کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story