یاسرشاہ نے شاداب خان کواپنے لیے خطرہ قراردینے سےانکارکردیا
مجھے شاداب کے ٹیم میں آنے سے خوشی ہوئی ہے اس حوالے سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں،یاسر شاہ
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نوجوان بولر شاداب خان کو اپنے لیے خطرہ قرار دینے سے انکارکردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ مجھے شاداب کے ٹیم میں آنے سے خوشی ہوئی، اس حوالے سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ میں لیگ اسپن اور گگلی کو بہتر بنانے کیلیے مشتاق احمد کی رہنمائی میں کام کر رہا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا
یاسر شاہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز سازگار نہیں تھیں، اس لیے کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، ویسٹ انڈیز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔