وزیراعظم کی گرفتاری کا حکمآئی ایم ایف کی مذاکرات سے معذرت

لانگ مارچ کے باعث 2دن سے آئی ایم ایف سے بات چیت نہیں ہورہی،سینئرافسر

موجودہ حکومت کی کیاحیثیت ہے؟اقوام متحدہ سے کلیئرنس لیں گے،آئی ایم ایف فوٹو: رائٹرز/فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی گرفتاری کے احکامات کے باعث پیدا شدہ صورتحال میں آئی ایم ایف نے اقوام متحدہ سے مشاورت اورکلیئرنس کے بغیرپاکستان کونیا قرضہ دینے سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لینے والے پاکستانی اقتصادی ٹیم کے ایک سینئرممبر نے منگل کو ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ لانگ مارچ کے باعث گزشتہ 2دن سے آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات نہیں ہورہے ہیںاوراب سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کے بعد پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستانی حکام پر واضع کیاکہ وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات کے بعد موجودہ حکومت کی کیا حیثیت ہے اس بارے وہ اقوام متحدہ سے کلیئرنس لیںگے۔




ذرائع کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرآئی ایم ایف کا جائزہ مشن، سیکیورٹی افسربھی ساتھ لایاہے۔آئی ایم ایف حکام کاکہناہے کہ وہ اقوام متحدہ سے رابطے میںہیں،اگراقوام متحدہ سے کلیئرنس نہ ملی توآئی ایم ایف کا جائزہ مشن 22 جنوری تک پاکستان میںقیام کرنے کے بجائے آئندہ ایک دوروزمیں واپس چلا جائے گا۔
Load Next Story