ٹیسٹ کرکٹ میں یاسر اور شاداب کو ایک ساتھ آزمانے کی تجویز
ماضی میں بھی 2لیگ اسپنرز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاتا رہاہے، مشتاق احمد
مشتاق احمد نے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ اور شاداب خان کو ایک ساتھ آزمانے کی تجویز پیش کردی۔
این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد لاہور میں جاری ٹیسٹ کرکٹرز کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کررہے ہیں، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یاسر شاہ اور شاداب خان کی جوڑی آزمانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی 2لیگ اسپنرز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاتا رہا ہے، میں خود بھی کیریئر کے آغاز میں عبدالقادر اور بعد ازاں اقبال سکندر کے ساتھ میچز کھیلتا رہا ہوں، شاہد آفریدی اور دانش کنیریا بھی ایک ساتھ ایکشن میں نظر آتے تھے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ شاداب خان نے محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ٹیسٹ میچز کا مزاج ذرا مختلف ہوتا ہے،یاسر شاہ طویل عرصے سے تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔ نوجوان بولر کو مستقبل کا اہم مہرہ بنانے کیلیے سینئر سے سیکھنے کا موقع بھی مل جائے گا، مشتاق احمد نے کہا کہ شاداب کے پاس ورائٹی موجود ہے، وہ یاسر شاہ سے بات چیت بھی کرتے رہے ہیں، انھیں سیکھنے کا شوق ہے، وقت گزرنے کے ساتھ کھیل نکھرتا جائے گا۔ دونوں لیگ اسپنرز میچ ونرز کے روپ میں سامنے آئیں تو ان کوایک ساتھ آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔
ایک سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز یواے ای جیسی ہیں، ون ڈے سیریز میں اسپنرز کے ساتھ پیسرز کی ریورس سوئنگ بھی اہم کردار ادا کرے گی،میزبان ٹیم کو کئی اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں، بابراعظم، شعیب ملک اور سرفراز احمد کو اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے فتوحات کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔