ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
ملزمہ کہاں ہے وہ تو کہتی تھی کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی، جج کا ایان علی کے وکیل سے استفسار
کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج شیراز کیانی کی عدالت میں ہوئی تاہم چار ماہ بعد ہونے والی سماعت پر بھی ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ ملزمہ کہاں ہیں، وہ تو کہتی تھیں کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ
ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل گرل وطن سے باہر ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے اور ان کی وطن واپسی کے شیڈول کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایان علی پر 5 کروڑروپے جرمانے کی سزا برقرار