سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرینگے فواد چوہدری شرجیل میمن

بوٹ نظر نہیں آرہا، خواجہ آصف، نگراں حکومت قائم کی جائے،سراج الحق،لیاقت بلوچ

بوٹ نظر نہیں آرہا، خواجہ آصف، نگراں حکومت قائم کی جائے،سراج الحق،لیاقت بلوچ۔ فوٹو: فائل

مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کی گرفتاری کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے، موجودہ حکمراں حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔

قوم کسی بھی صورت مارشل لا یا ایمرجنسی کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گی، وزیر اعظم کے مشیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم فیصلے کو پارلیمنٹ میں چیلنج کریں گے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سے سازشیں ہوتی رہی ہیں اور اب بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قوم کو600 ارب روپے کی ڈکیتی سے بچا لیا گیا، مجھے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی بوٹ نظر نہیں آرہا، ناہید خاں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام پیپلز پارٹی کی حکومت کی نااہلی سے زیادہ بد قسمتی ہے، آئندہ ایک دو روز انتہائی اہم ہیں جن میں ملکی سیاست کے حوالے سے تبدیلی کے تناظر میں اہم فیصلے ہونگے۔




سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے، فیصلے کے بعد صدر زرداری کے پاس نگراں حکومت کے قیام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، لیاقت بلوچ نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک اور آئین و قانون کے مطابق ہے،حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ عوام کا خون پینے اور عدالتوں کے فیصلوں کا تمسخر اڑانے والے کرپٹ سیاستدانوں کی اصل جگہ حوالات ہے، صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان ایک انٹرنیشنل ڈرامے کے تھیٹر میں تبدیل ہورہا ہے، حکومت فی الفور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔
Load Next Story