پاکستان کی پہلی اسکواش پریمیئر لیگ کا 17 اپریل سے آغاز

لیگ کو سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن سہیل قیصر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

لیگ کو سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن سہیل قیصر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی پہلی اسکواش پریمیئر لیگ 17 اپریل سے لاہور میں شروع ہو گی جس کو سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن سہیل قیصر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


چیئرمین پی سی بی شہریار خان، اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان اور صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خان زادہ بھی موجود تھے۔ لیگ کا انعقاد 17 سے 24 اپریل تک ہو گا جس میں پنجاب کے 49 کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں 7 ٹیمیں شریک ہیں، فاتح ٹیم کو 3 لاکھ اور رنر اپ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ کہ یہ میرا خواب تھا کہ پاکستان میں بھی ایسی لیگ ہوں جیسی ہم برطانیہ اور جرمنی میں دیکھتے رہے ہیں، پاکستان میں اسکواش کے مستقبل کے لیے لیگ کا انعقاد ضروری تھا۔ پنجاب اسکواش فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس حوالے سے پہل کی۔
Load Next Story