عالیہ نے امیتابھ اور عامر خان کے ساتھ فلم کی پیش کش ٹھکرادی
اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کو معمولی قرار دے کر کام کرنے سے انکار کیا
بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرادی۔
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار و اداکارائیں امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں اور کئی سینئر اداکار بھی دونوں اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہیں لیکن اب اداکارہ عالیہ بھٹ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے مدمقابل فلم ''ٹھگ آ ہندوستان'' میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی جس کے لیے انہوں نے حامی بھی بھرلی تھی لیکن اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اداکارہ نے اپنے کردار کو معمولی کہہ کر ٹھکرادیا۔
دوسری جانب عالیہ کے انکار کے بعد فلم میں کردار کے لیے مختلف اداکاراؤں کے نام سامنے آئے ہیں جب کہ عامر خان نے فلم کے لیے قریبی دوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا نام تجویز کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ''ٹھگ آف ہندوستان '' میں امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے اور فلم کی ہدایتکاری کے فرائض وجے کرشنا اچاریہ سر انجام دیں گے۔