سول ایوی ایشن نے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی
الیکشن کمیشن کی جانب سے دفاتر میں سوشل میڈیا پر پابندی لگائے جانے کے ایک ہی دن بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی دفتری اوقات میں اپنے ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ملازمین پر دفتری اوقات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے لہٰذا جو ملازم پابندی کی خلاف ورزی کر مرتکب ہوا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
واضح رہےکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دفاتر میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹس اور یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔