شمالی کوریا نے امریکا وجنوبی کوریا کا جنگی پلان ہیک کر لیا
ماسٹر پلان کا نام پلان 5027 ہے، پیانگ یانگ کے ہیکروں نے فقید المثال کامیابی حاصل کی
شمالی کوریا کے ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے مبینہ طور پر امریکا اورجنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ جنگی ماسٹر پلان ہیک کر لیا ہے جس کا نام''پلان 5027'' ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پلان میں سب کچھ طے تھا کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ جنگ چھڑ جاتی ہے تو ان دونوں ممالک کی حکمت عملی کیا ہو گی، ان کی افواج کس کس جگہ پر تعینات کی جائیں گی اور یہ شمالی کوریا کے کن مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔
دوسری جانب ان دنوں بھی امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجیں مشترکہ جنگی مشقیں کر رہی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی تیاری کرنا ہے۔ اگر ماسٹرپلان چوری ہونے کی خبر مصدقہ ہے تو پھر ان کی یہ مشقیں رائیگاں جائیں گی۔
شمالی کوریا کے ہیکروں کی اس فقید المثال کامیابی کی جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سائبر حملہ کیا تھا جس میں یہ ماسٹرپلان چوری کیا گیا۔ اب ممکنہ طور پر یہ پلان ازسرنو بنانا پڑے گا۔