طاہرالقادری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

مقدے میں اقدام قتل، نقص امن، کار سرکار میں مداخلت اور چھینا جھپٹی کی دفعات شامل ہیں۔

مقدے میں اقدام قتل، نقص امن، کار سرکار میں مداخلت اور چھینا جھپٹی کی دفعات شامل ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


پولیس نے طاہر القادری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سیل کردی، مقدمہ انسپکٹر محبوب احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدے میں اقدام قتل، نقص امن، کار سرکار میں مداخلت اور چھینا جھپٹی کی دفعات شامل ہیں۔

اس موقع پر طاہر القادری نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک تمہاری ایف آئی آر کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کوہسار میں ہمارے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story