اکشے کمار نے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
سماجی مسائل اجاگر کرنے پر امیتابھ بچن کی فلم ’پنک‘ کو نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا
بھارتی اداکار اکشے کمار نے بہترین اداکار اور نیرجا نے بہترین فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے ایوارڈز نیشنل فلم ایوارڈز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے فلم رستم کے لیے بہترین اداکار اور سونم کپور کی فلم 'نیرجا' نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امیتابھ اور کنگنا نے ایک بار پھر ''نیشنل ایوارڈ'' اپنے نام کرلیا
سماجی مسائل اجاگر کرنے پر امیتابھ بچن کی فلم 'پنک' کو نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ اجے دیوگن کی فلم 'شیوے' نے اسپیشل ایفیکٹس پرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا اور فلم ''دنگل'' کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم ''بہترین معاون اداکارہ '' کا ایوارڈ لے اڑی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ''پیکو'' اوراداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ''تنو ویڈز منو ریٹرن'' میں بہترین اداکاری پر''نیشنل فلم ایوارڈز'' سے نوازا گیا تھا۔