اپوزیشن سے تمام امور پر مشاورت کی جائے گی وزیراعظم

اپوزیشن جماعتوں کا اعلامیہ سیاسی جماعتوں کی پختگی کی علامت ہے، راجہ پرویز اشرف

انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، راجہ پرویز اشرف فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الیکشن سمیت تمام امور پر مشاورت کی جائے گی۔


وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا جس میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اورکسی بھی غیرآئینی اقدام کوقبول نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اعلامیہ سیاسی جماعتوں کی پختگی کی علامت اور آئین کی بالادستی وجمہوری نظام کے تحفظ کے لئے تاریخی ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین وقانون کے مطابق صاف وشفاف الیکشن کرانے کا عزم کیا ہوا ہے۔
Load Next Story