برطانیہ میں بیوی کو بلیچ پلانے کے الزام میں پاکستانی کرکٹر کو قید کی سزا

عدالت کو گمراہ کرنے اورتمام شواہد 34 سالہ کرکٹرمصطفیٰ بشیرکیخلاف جانے پرعدالت نےانہیں 18 ماہ قید کی سزا سنائی۔

عدالت کو گمراہ کرنے اورتمام شواہد 34 سالہ کرکٹرمصطفیٰ بشیرکیخلاف جانے پرعدالت نےانہیں 18 ماہ قید کی سزا سنائی۔ فوٹو:فائل

برطانیہ کی مقامی عدالت نے بیوی کو بلے سے مارنے اور بلیچ پلانے کے الزام میں کرکٹر مصطفیٰ بشیر کو 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کراؤن عدالت نے بیوی کو مارنے اور زبردستی بلیج پلانے کے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو گمراہ کرنے اور تمام شواہد 34 سالہ کرکٹر مصطفیٰ بشیر کے خلاف جانے پر عدالت نے انہیں 18 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔


سماعت کے دوران کھلاڑی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر عدالت نے مصطفیٰ بشیر کو قید کی سزا سنائی تو ان کی کرکٹ کا مستقبل ختم ہوجائے گا اور لیسٹر شائر کرکٹ کلب کی طرف سے دیا جانے والا معاہدہ ختم ہوجائے گا تاہم مقدمے کی دوسری سماعت پر کھلاڑی نے وکیل کے موقف سے متضاد بیان عدالت کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وکیل کو نہیں کہا کہ وہ لیسٹر شائر سے معاہدہ کرنے والے ہیں تاہم وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اس لئے اپنے وکیل کی بات پر غور نہیں کرپائے۔

مانچسٹر کراؤن عدالت کے جج رچرڈ مانسل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بنیادی طور پر گمراہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مصطفی بشیر کو 18 ماہ قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔
Load Next Story