فیصل رضا عابدی نے سینیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا
فیصل رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے سینیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا ہے تاہم فوری طورپراستعفیٰ کی وجوہات کا معلوم نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی صدرآصف زرداری کے سیاسی مشیراورپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدربھی رہ چکے ہیں اورایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ صدرکے انتہائی قریبی ساتھی مانے جاتے تھے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی دیکھنے میں نہیں آرہی تھی اورایسا محسوس ہوتا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو کنارے کردیا گیا ہے۔