میانمار میں دریا میں کشتی الٹنے سے 20 باراتی ہلاک متعدد لاپتہ

باراتیوں سے بھری کشتی پاتھون شہر میں کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی، حکام

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ فوٹو: فائل

جنوب مغربی میانمار میں باراتیوں سے بھری کشتی گارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق 60 کے قریب باراتی کشتی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر پاتھون میں ان کی کشتی گارگو جہاز سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا، ایک درجن کے قریب تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: میانمار میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

واضح رہے کہ میانمار میں سمندری حادثات معمول کی بات ہے کیونکہ وہاں کے عوام کشتی کے ذریعے نقل و حمل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ مارچ 2015 میں بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں 64 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
Load Next Story