ڈسکہ میں شوہرنے دوبچوں اوربیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ملزم نے دوسری بیوی 35 سالہ آسیہ اور دو بیٹوں 5 سالہ سمیع اللہ اور 7 سالہ عبداللہ کو قتل کیا، پولیس

لاشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

MULTAN:
تھانہ ستراہ کے گاؤں گج میں شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں گج کے رہائشی لطیف نے دو شادیاں کررکھی تھیں، جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پراس نے آج اپنی دوسری بیوی 35 سالہ آسیہ اوردو بیٹوں 5 سالہ سمیع اللہ اور سات سالہ عبداللہ کو ہتھوڑوں سے وار کر مار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: شوہرنے بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ فرارملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story