اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے وزیراعظم نوازشریف

مذہبی رہنماء اوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں، وزیر اعظم

مذہبی رہنماء اوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں، وزیر اعظم، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے جب کہ اسلام کے پیغام کو پوری دنیامیں پھیلانے کی ضرورت ہے۔


اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اورروحانی طورپرمنسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب جغرافیائی طورپردورلیکن ان کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کواحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں ممالک کی اسلامی اورثقافتی اقدارمشترکہ ہیں، اسلام امن، محبت، تحمل ، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے اوراسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے جب کہ مذہبی رہنماء اوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں۔
Load Next Story