بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی دفتر خارجہ

بھارتی فورسز نے ٹانڈر سیکٹر میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فورسز نے ٹانڈر سیکٹر میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD:
بھارتی فورسز نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے۔


ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بھارتی فوج نے جارحیت کی تازہ کارروائی میں ٹانڈر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 2 شہری زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے جب کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
Load Next Story