ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار تاجر پریشانی کا شکار
5 روپے فی کلو بکنے لگا، تاجروں کی ملی بھگت سے ہمیں نقصان ہوتا ہے، کاشتکار
بدین ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی قیمتوں میں کمی، کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان، ٹماٹر کے تاجر قیمتوں کی کمی کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے۔
قیمتوں میں اچانک کمی کے سبب ٹماٹر کی خریداری کم ہونے کے باعث ٹماٹر 5 سے 10 روپیفی کلو ریڑھیوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں نے بتایا کہ ٹماٹر کی فی ایکڑکاشت پر 12 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں جب فصل تیار ہوکر منڈی میں فروخت کے لیے آتی ہے تو ٹماٹر کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں اور ہمیں فی ایکڑ 4 سے 5 ہزار روپے کا خسارہ ہوتا ہے، تاجروں اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
تاجروں نے بتایا کہ بدین ضلع کے ٹماٹر کے سیزن سے 15 روز قبل پنجاب کی حکومت بھارت سے ٹماٹر کی برآمد شروع کردیتی ہے جس کی وجہ سیٹماٹرکی قیمتوں میں بڑی کمی ہوجاتی ہے، اگر حکومت نے بھارت سے ٹماٹر برآمد کرنافوری طور پر بند نہیں کیا تو کاشتکاروں سمیت تاجر بھی تباہ ہوکر رہ جائیں گے۔