21کروڑ کی خوردبرد ٹی ایم اے ڈیپلو پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

عدالتی حکم پر سرکل افسر مٹھی کی کارروائی، ٹی ایم او اور دیگر عملہ ریکارڈ سمیت غائب، کلرکوں کے بیانات قلمبند

آفیس کے کلرکوں نے سرکل آفسر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او سمیت دیگر افسران 2ماہ سے دفتر نہیں آئے اور ضروری ریکارڈ بھی ٹی ایم او کے گھرکراچی میں ہے۔ فوٹو: فائل

اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کے حکم پر سرکل آفسر مٹھی کا ٹی ایم او آفس ڈیپلو پر چھاپہ، ٹی ایم او اور دیگر عملہ ریکارڈ سمیت غائب۔

سرکل آفسر کلرکوں سے بیان لے کر واپس روانہ۔ 21کروڑ روپوں کی کرپشن کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد نے ڈیپلو کے شہری کی درخواست پر سرکل آفسر مٹھی خدا بخش لغاری کو حکم دیا کہ ٹی ایم او ڈیپلو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لیا جائے۔ سرکل آفسر نے ٹی ایم اے پر چھاپے مارا مگر وہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا۔




آفیس کے کلرکوں نے سرکل آفسر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او سمیت دیگر افسران 2ماہ سے دفتر نہیں آئے اور ضروری ریکارڈ بھی ٹی ایم او کے گھرکراچی میں ہے۔ ہم بھی تنخواہ وغیرہ کے چیک وہاں سے دستخط کرا کے لاتے ہیں۔ سرکل آفسر نے میڈیا کو بتایا کہ کورٹ کے حکم پر چھاپہ مارا تھا مگر کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ درخواست میں شہری نے کہا ہے کہ ٹی ایم او ڈیپلو جہانگیر درانی نے ترقیاتی اسکیموں میں 21کروڑ کی خردبرد کی ہے۔
Load Next Story