شہرمیں گھرگھرووٹرلسٹوں کی تصدیق کےکام کاباقاعدہ آغازخانہ شماری بھی جاری
فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے کچھ علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں نے عملے کوخانہ شماری سے روک دیا.
صوبائی الیکشن کمیشن نے بدھ کوکراچی کے پانچوں اضلاع میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام کا باقاعدہ آغازکردیا جبکہ خانہ شماری کا کام بھی جاری ہے۔
ضلع وسطی میں خانہ شماری کا کام تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے اورگھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ضلع شرقی میں خانہ شماری کا 55 فیصد کام مکمل ہوا ہے، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے کچھ علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں نے تصدیق کنندگان کو خانہ شماری کی اجازت نہیں دی ، تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں خانہ شماری کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے، ضلع الیکشن آفیسر ندیم حیدر نے بتایا کہ کچھ بلاکس میں خانہ شماری کا کام باقی ہے جس کی تکمیل جمعرات کو ہوجا ئے گی۔
انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے چند علاقوں میںگھرگھر ووٹرز لسٹوںکی تصدیق کا عمل منگل کو شروع کردیا تھا تاہم بدھ کو کام بھرپور طریقے سے شروع کیا گیا ،ضلع شرقی کے متعلقہ اسٹاف نے بتایا کہ خانہ شماری کا 55فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ لانڈھی ،کورنگی اور دیگر علاقوں میںگھر گھر ووٹرز لسٹوںکی تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ ضلع شرقی کی حدود میں چھ ٹائونز اور فیصل کنٹونمنٹ بورڈ آتے ہیں جہاں یہ مہم جاری ہے۔
فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں خانہ شماری کی مہم جاری ہے تاہم سی او ڈی، مجید ایس آرای اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی پر مامور عملے نے تصدیق کنندگان کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث خانہ شماری کا کام مذکورہ علاقوں میں نہ ہوسکا ، انھوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی معاونت سے تصدیق کنندگان کو خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے جس کے تحت انہیں مذکورہ علاقوں میں خانہ شماری کرنے کی اجازت مل جائے گی،ضلع ملیر، ضلع غربی اور ضلع جنوبی میں بھی بدھ کو حسب معمول تصدیق کنندگان نے کام کیا اورخانہ شماری کے ساتھ ساتھ گھرگھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق بھی کی گئی۔