اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے بنانے کا امکان

عارف نواز پنجاب، امجد سلیمی سندھ، امین وینس کو بلوچستان کاآئی جی بنایا جائیگا، ذرائع

عارف نواز پنجاب، امجد سلیمی سندھ، امین وینس کو بلوچستان کاآئی جی بنایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

MUZAFFARABAD:
وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ امجد سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ کومحمدعملیش کی جگہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جبکہ امجد سلیمی کو آئی جی سندھ پولیس کے عہدے پر تعینات کیا جا رہا ہے تاہم نوٹیفکیشن اگلے ایک یا دو روز تک جاری کر دیا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) عارف نوازکو آئی جی پنجاب جبکہ امین وینس کو آئی جی بلوچستان کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ آئی جی پنجاب اور آئی جی بلوچستان پولیس کے نوٹیفکیشن اگلے ایک دو روز میں جاری کر دیے جائیں گے۔

 
Load Next Story