آسٹریلین اوپن ٹینس سمانتھا اسٹوسر کی کہانی ژینگ ثی کے ہاتھوں ختم
ماریا نے 28 برس بعد گرینڈ سلم میں گیم ڈراپ کیے بغیر دو لگاتار میچز جیت کر ریکارڈ بنا دیا، جوکووچ بھی کامیاب۔
آسٹریلین اوپن میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووچ اور ماریا شراپووا نے فتوحات کا سلسلہ قائم رکھا۔
روسی ساحرہ نے28 برس بعد گرینڈ سلم میں گیم ڈراپ کیے بغیر دو لگاتار میچز جیت کر ریکارڈ بنا دیا، ہوم فیورٹ سمانتھا اسٹوسر کی کہانی چینی پلیئر ژینگ ژی کے ہاتھوں ختم ہوگئی ، لینا نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، مینز سنگلز میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر، جاپانی کائی نیشکوری اور 2006 کے فائنلسٹ مارکوس بغدیتس نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں ورلڈ نمبر 2 ماریا شراپووا نے لگاتار دوسرا میچ کوئی بھی گیم ڈراپ کیے بغیر جیت کر ریکارڈ بنادیا،آخری بار یہ منفرد کارنامہ 1985میں وینڈی ٹرنبل نے انجام دیا تھا۔
ماریا نے پہلے رائونڈ میں اولگا پچکووا کو 6-0،6-0 سے ٹھکانے لگانے کے بعد جاپانی پلیئر میساکی ڈوئی کو بھی اپنے خلاف کوئی بھی گیم نہیں جیتنے دیا، ان کی فتح کا اسکور لگاتار دوسرے میچ میں6-0،6-0 رہا،میڈیا سے گفتگو میں ماریا نے کہا کہ میری نظریں شماریات پر نہیں بلکہ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے پر لگی ہوئی ہیں، چوتھے رائونڈ میں جگہ بنانے کیلیے اب انھیں امریکا کی وینس ولیمز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
دیگر میچز میں فورتھ سیڈ پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا نے رومانیہ کی ایرینا کیمیلا بیگو کو 6-3،6-3 سے ہرا دیا،چینی پلیئر ژینگ ژی نے آسٹریلین فیورٹ اور 9 سیڈ سمانتھا اسٹوسر کو 6-4،1-6 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی،جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے لوسیا ہارڈیکا کو اپنی راہ سے ہٹاتے ہوئے 6-3،6-1 سے فتح سمیٹی، بیلجین پلیئر کرسٹن فلپکنز نے جمہوریہ چیک کی کارلا زاکا پالووا کو 6-1،6-0 سے قابو کرلیا۔
جولیا گوریجس نے سوئس حریف رومانیا اوپراندی کو 6-3،6-2 سے ہرا دیا، ڈومنیکا سبولکووا کی پیشقدمی روس کی ویلیریا سیونیکا نے 7-6(8/6)،6-4 سے تمام کردی۔سابق فرنچ اوپن چیمپئن چین کی لینا نے اولگا گورٹسووا پر 6-2،7-5 سے غلبہ حاصل کیا، سابق عالمی نمبرون اینا ایوانووک نے چائنیز تائی پے کی چان ینگ جان کو 7-5،1-6 اور 6-4 سے مات دی۔ہیتھرواٹسن نے کیسنیا پاروک کو 4-6، 7-6 (9/7)، 6-2 سے ہرادیا، جیلینا جینکووچ نے پیراگوئے کی ماریا جوآئو کوئیلیر کو2-6، 7-6(7/5)،6-2 سے زیر کیا۔
ماریون بارٹولی نے سربیا کی ویسنا ڈولونک کو 7-5،6-0 جبکہ وینس ولیمز نے فرنچ حریف آلیز کورنیٹ کو 6-3،6-3 سے ہرایا۔مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن سربیا کے نووک جوکووچ نے امریکا کے ریان ہیریسن کو پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کی، ان کی فتح کا اسکور 6-1،6-3 اور 6-2 رہا، ہموطن جانکو تیپسرووچ نے سلواکین پلیئر لوکاس لیکو کوپانچ سیٹ پر مشتمل میچ میں سخت مقابلے کے بعد6-3، 6-4،3-6،4-6 اور7-5 سے زیرکیا۔
نکولس الماگرو نے ڈینیئل گیمینو ٹریور کو 6-4،6-1 اور 6-2 سے قابو کرلیا، جاپانی پلیئر کائی نیشکوری نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو 7-6(7/4)،6-4 اور6-1 سے زیر کیا۔
بھارت کے سومدیو ورمن کا قصہ پولش پلیئر جیرزی جینووچ کے ہاتھوں تمام ہوگیا، ان کی فتح کا اسکور 6-7 (10/12)، 3-6، 6-1، 6-0،7-5 رہا، پانچ سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے فرانس کے گوئلیم روفن کو 6-2،6-2 اور 6-4 سے ہرایا، 4 سیڈ اسپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے امریکا کے ٹم اسمیزک کو6-0،7-5،4-6 اور 6-3 سے مات دی، مارکوس بغدیتس نے جاپان کے ٹیٹسوما ایٹو کیخلاف 3-6،6-3،6-2 اور6-2 سے فتح پائی۔