ووٹروں کی تصدیق کے عمل میں فوج کو شامل نہ کرنے پر احتجاج کرینگے
محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفدکی صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انورسے ملاقات.
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج اور ایف سی اہلکاروں کو شامل نہ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انھیں ایک یاداشت بھی پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں نے متنبہ کیا کہ اگرچار دنوں کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور تصدیق کے عمل میں فوج کو شامل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ فوج کو شامل نہ کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفد میں عرفان اللہ مروت،برجیس احمد اور دیگر شامل تھے، صوبائی چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جانے والی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کے عمل میں فوج یا ایف سی کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔