دیس بدیس کے کھانے
اب بنائیں اپنی پسند کے مزیدار پکوان۔
مغلئی چکن
اجزا: مرغ کا گوشت : ایک کلو ( اپنی پسند کے مطابق سینے، ران یا کسی بھی حصے کا لیا جاسکتا ہے)، لہسن کے جوے: تین عدد (باریک کتر لیں)، ادرک کا پیسٹ:ایک چائے کا چمچہ، نمک: ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ:ایک چائے کا چمچہ، پیاز:ایک عدد ( کتری ہوئی)، سفید زیرہ:ایک چائے کا چمچہ، سرخ مرچ( پسی ہوئی):ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالا:نصف چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل:ایک چائے کا چمچہ، دہی:ایک کپ، ہرا پودینہ:ایک ڈالی
بنانے کا طریقہ:
گوشت، لہسن کے دو کُترے ہوئے جوے، ادرک کا پیسٹ، نمک اور کالی مرچ پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ اُبلنے کے بعد گوشت کو یخنی سے علیٰحدہ کرلیں۔ اب دیگچی یا پتیلے میں کوکنگ آئل ڈال اس میں پیاز اور لہسن کو بُھون لیں۔ لہسن اور پیاز سنہرے ہوجائیں تو برتن میں زیرہ، گوشت ، گرم مسالا اور پسی سرخ مرچ ڈال دیں۔ قریباًچار منٹ تک بُھونیں۔ اس دوران چمچہ برابر چلاتے رہیں۔ اب اس میں نصف کپ یخنی شامل کریںاور دہی بھی ڈال دیں۔ برتن کو ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
بیس منٹ کے بعد ڈھکنا ہٹاکر دیکھیں آیا سالن کے اطراف چکنائی نظر آرہی ہے یا نہیں۔ بہ الفاظ دیگر اگر گوشت نے تری چھوڑ دی ہے تو سمجھیں آپ کی ڈش تیار ہوچکی ہے۔ اگر شوربا پتلا محسوس ہورہا ہو تو گاڑھا کرنے کے لیے کچھ دیر مزید چولھا کُھلا رہنے دیں۔ بعدازاں اتارلیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
بنانا ڈمپلنگز
اجزا:، کیلے: دو عدد، آٹا: ایک کپ، دودھ:ایک کپ، چینی:ڈیڑھ چائے کا چمچہ، انڈا: ایک عدد، بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ، خوردنی تیل: دو چائے کے چمچے
بنانے کا طریقہ:
کیلے چھیل کر چھوٹے چھوٹے گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں آٹا، دودھ، چینی، پھینٹا ہوا انڈٓا، بیکنگ پاؤڈر اور تیل ڈال کر چمچے وغیرہ سے اچھی طرح حل کرلیں۔ اس وقت تک چمچہ چلاتے رہیں جب تک یہ آمیزہ گاڑھا نہ ہوجائے۔ اب کیلے کے ٹکڑوں کو ایک ایک کر اس آمیزے میں ڈبو کر نکالتے رہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں آمیزہ ہر ٹکڑے پر اچھی طرح لگ جائے۔
فرائی پان میں تیل گرم کریں۔ تیل کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ اس میں ڈمپلنگز اچھی طرح تلے جاسکیں۔ آنچ درمیانی سے تیز رکھی جاسکتی ہے۔ تیل کڑکڑانے لگے تو اسٹیل یا لکڑی کے چمچے کی مدد سے کیلے کے ٹکڑے اٹھا اٹھا کر فرائی پان میں ڈالتے رہیں۔ ایک دو منٹ کے بعد ٹکڑے پلٹتے رہیں تاکہ دونوں جانب سے اچھی طرح تل جائیں۔ سنہرے ہوجانے پر ٹکڑوں کو نکال لیں اور خشک ہونے کے لیے کاغذی تولیے پر رکھ دیں۔ چائے اور کافی کے ساتھ کھانے سے لطف دوبالا ہوجائے گا۔
پنیر اور پودینے کے سموسے
اجزا: بغیربالائی والے دودھ کی دہی سے بنایا گیا پنیر( کاٹیج چیز):دو سو گرام، ہری مرچ:ایک سے دو عدد، انڈے کی زردی:ایک عدد، پودینہ:ایک گٹھی (کُتری ہوئی)، نمک: ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ:ایک چائے کا چمچہ
بنانے کا طریقہ:
تمام اجزا کو اچھی طرح ملا لیں۔ اب سموسہ پٹی پر کونے میں ایک سے دو چمچہ یہ آمیزہ یا مسالہ رکھیں اور سموسے کی شکل میں تہہ کرلیں۔ آٹے کی لئی لگا کر بند کرلیں تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے۔ ( لئی بنانے کے لیے دو چمچہ آٹا پانی کی اتنی ہی مقدار میں حل کرلیں)۔ اب سمسوں کو تلیں یہاں تک کہ سنہرے ہوجائیں۔ کیچپ یا اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔