ٹرمپ حقیقی جنگ کے لئے تیار رہیں روس اور ایران کی دھمکی

امریکا نے ریڈ لائن عبور کی تو جوابی فوجی کاروائی کا حق رکھتے ہیں، روس و ایران کا مشترکہ بیان

روس نے امریکی بمباری کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔ فوٹو: فائل

روس اور ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ حقیقی جنگ کے لئے تیار رہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شام کے فضائی اڈے پر کروز میزائلوں سے حملے کا ردعمل دیتے ہوئے لندن میں روسی سفارتخانے نے امریکا کی جانب سے شامی فضائی اڈے پر بمباری کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے جب کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرخ لکیر ''ریڈ لائن'' کو عبور نہ کرے، جوابی فوجی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شام پرحملے کے بعد امریکا سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا،ترجمان روسی صدر

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ہے جو شامی حکومت کو باغیوں کے علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا کا شامی ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملہ
Load Next Story