مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج نےکپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 نوجوان شہید ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 8 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ فوٹو : فائل

BARCELONA:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری شہید ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری شہید


بھارتی فوج کی جانب سے جنت نظیر وادی میں مظالم کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، گزشتہ روز بھی نام نہاد انتخابات کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 8 نہتے کشمیری شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیرشاہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو انتخابات کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کی قیادت سے روکنے کے لیے گھروں، جیلوں اور تھانوں میں مسلسل نظر بند رکھا جب کہ نوجوانوں کی شہادتوں کی خبر پھیلتے ہی سری نگر اور دیگر مقامات پر مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

Load Next Story