لندن ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 2 افراد ہلاک 2 زخمی

ہیلی کاپٹر وسطی لندن میں عمارت پر نصب کرین سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوا.

زخمی اسپتال میں داخل ،حادثے کے بعدوسطی لندن میںٹرین سروس معطل کردی گئی، فوٹو: رائٹرز

لندن میں دریائے ٹیمز کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی لندن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ہیلی کاپٹر عمارت پر نصب کرین سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




حادثے کے بعد وسطی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام سے امریکی سفارتخانے کی نئی زیر تعمیر عمارت اور ایم آئی انٹیلی جنس سروسز کا دفتر چند گز کے فاصلے پر ہے۔
Load Next Story