کھانے پر جھگڑنا دُلہا والوں کو مہنگا پڑ گیا دُلہن کا شادی سے انکار
دُلہا والوں نے کھانا کم پڑنے پر ہنگامہ کھڑا کردیا جس پر پولیس کو بلانا پڑگیا
BAHAWALPUR:
بھارتی شہر بنگلور میں لڑكی نے مہندی کے روز دُلہا والوں كی طرف سے كھانے پر جھگڑے كے بعد شادی سے انكار كردیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق بنگلور میں لڑکی کی مہندی کی تقریب کے دوران کھانا کم پڑنے سے دُلہا والوں نے اپنے بعض مہمانوں کو کھانا نہ ملنے کی شکایت کی اور ہنگامہ کھڑا کردیا جس سے صورتحال اتنی خراب ہوئی کہ اسے سنبھالنے کے لیے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔
واقعے کے بعد دُلہا اور دُلہن والوں کے بڑوں نے دونوں خاندانوں میں صلح کرادی لیکن دُلہن نے واقعے پر مؤقف اپنایا کہ جس شخص اور جس خاندان نے اس اہم موقع پر اس كی اور اس كے خاندان كی عزت كا خیال نہیں ركھا وہ قابل بھروسہ نہیں ہوسکتے اس لیے شادی نہیں کرسکتی۔