شدید گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ نہ کرے میئر کراچی
شہر میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے اسپتالوں میں ہنگامی انتظامات مکمل کیے جائیں، وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر نے شدید گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی اپیل کردی۔
میئر کراچی وسیم اختر کی زیرصدارت شہر میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا جب کہ وسیم اختر نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے باہمی رابطے کے لیے اصغر عباس کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔
میئر کراچی نے شہر میں شدید گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی اپیل کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ شہری گرمی اور لو سے بچنے کے لیے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وسیم اختر نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی فوری طبی امداد کے لیے شہری حکومت کے ماتحت آنے والے اسپتالوں کو ہنگامی انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔