جنگی جنون کوہوا دینے کے بھارتی بیان پرافسوس ہےحناربانی

طاہرالقادری گرفتارہوسکتے ہیں،نیویارک میں گفتگو،مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

طاہرالقادری گرفتارہوسکتے ہیں،نیویارک میں گفتگو،مختلف شخصیات سے ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پرقتل اوراشتعال انگیزی کے واقعات پرپاکستان انتہائی تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

جنگی جنون کوہوا دینے کے بھارتی بیان پرافسوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو نیویارک میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں میں کیا۔ حنا ربانی کھر نے لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم جین الیلبورن، برطانوی سینئر وزیرمملکت برائے امورخارجہ سعیدہ وارثی،چین کے نائب وزیرخارجہ سوئی تیان کائی اور اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب سوزن رائس سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی اورعلاقائی صورتحال،افغانستان میں امن و استحکام، انسداددہشتگردی اوراقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردارپرتبادلہ خیال کیا ۔




اس موقع پرحناربانی کھر نے کہاکہ اے پی پی کے مطابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے نیویارک میںایشیاء سوسائٹی کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ بھارت کے جنگ کوہوا دینے والے بیانات افسوسناک ہیں، بھارت سے تعلقات کی مکمل بحالی کے خواہاں ہیں،جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ثناء نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان کااثاثہ کہنے والا پاکستانی حکومت کا نمائندہ نہیں نہ ہی جنرل کیانی کے ایسے خیالات ہیں۔ غیرآئینی مطالبات پرطاہرالقادری کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ سی بی ایس کوانٹرویومیں حناربانی کھرنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوںکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story