شاہ زیب قتل آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کیخلاف درخواست دائر
درخواست گزارکی جانب سے پولیس میں غیر قانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لینے کی استدعا
سپریم کورٹ میںشاہ زیب قتل کیس میں آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کے خلاف متفرق درخواست دائرکر دی گئی جس میں سندھ پولیس میں غیر قانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار محمود اختر نقوی کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں دائردرخواست میں مؤقف اختیار گیا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس میں درست حقائق پیش نہیں کیے۔
سندھ پولیس میں بڑے افسروں کی تعیناتیاں اور تبادلے بااثر حکومتی افرا دکے ایما پر ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سندھ پولیس میں ان غیر قانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔