کراچی میں پارہ41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں، ڈی جی میٹ غلام رسول
شہر قائد میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اورشمال کی میدانی ہواؤں نے شہرکا رخ کرلیا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اورشمال کی میدانی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں گزشتہ دو روز سے کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے اورمسلسل دوسرے دن بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سہہ پہرتین بجے تک شہر قائد کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ گیا۔
دن بھر میں سب سے زیادہ گرمی شہید بے نظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا، چھور ، دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت 44، حیدر آباد ، موہن جو داڑو، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 43 جب کہ بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا.
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے ہیں، شدید گرم موسم سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شدید گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ نہ کرے
ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں موسم خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لوگ دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔