بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی

بلاول بھٹی نے بھی عملے سے بھرپور تعاون کیا۔

بلاول بھٹی نے بھی عملے سے بھرپور تعاون کیا۔۔ فوٹو: فائل

ایکسائز نے آل راﺅنڈر بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی جب کہ کرکٹر نے عملے سے بھرپور تعاون کیا۔


محکمہ ایکسائز کے آفیشلز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلاول بھٹی کو گاڑی پر بغیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے کی وجہ سے روکا گیا اور ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی تاہم بلاول بھی فوری طور پر گاڑی سے باہر آئے اور عملے سے بھرپور تعاون کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل کو بھی ایکسائز عملہ نے گاڑی کی نان کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کی وجہ سے روکا تھا جس پر کرکٹر نے الزام عائد کیا تھا کہ عملہ نے کارروائی کے دوران ان سے اچھا سلوک نہیں کیا جب کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تردید کی گئی تھی ۔
Load Next Story