فہد مصطفیٰ کے انکار پر عاطف کو ’’لکس اسٹائل ایوارڈز‘‘ کی میزبانی دی گئی
فہد مصطفیٰ نے اپنی فلمی مصروفیات کے باعث تقریب کی میزبانی سے انکار کیا
MINGORA:
لکس اسٹائل ایوارڈز 2017 کی میزبانی اس بار معروف گلوکار عاطف اسلم کریں گے جن کو یہ ذمہ داری اداکار فہد مصطفیٰ کے انکار پر سونپی گئی ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کےمطابق باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2017 کی میزبانی کے لیے گلوکار عاطف اسلم پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ ان سے پہلے فہد مصطفیٰ انتظامیہ کی پہلی ترجیح تھے تاہم اپنی مصروفیت کے باعث انہوں نے تقریب کی میزبانی سے انکار کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عاطف اسلم ''لکس اسٹائل ایوارڈز 2017'' کی میزبانی کریں گے
ذرائع کے مطابق لکس ایوارڈز کے لیے پہلے فہد مصطفیٰ سے رجوع کیا گیا تھا جس کے لیے انہوں نے حامی بھی بھرلی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے تقریب کی تاریخ کے دوران اپنی فلمی مصروفیات سے آگاہ کیا کہ وہ ان دنوں بیرون ملک اپنی فلم ''نامعلوم افراد 2'' کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جس کے بعد یہ ذمہ داری عاطف اسلم کو سونپی گئی۔