نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے
آصف ذاکر، فہیم اشرف، اصغر اور فخرزمان کو ون ڈے ڈیبیوکا موقع ہی نہیں دیا گیا
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کے دعوے غلط ثابت ہوئے، آصف ذاکر، فہیم اشرف، محمد اصغر اور فخر زمان کو ون ڈے ڈیبیو کا موقع ہی نہ دیا گیا۔
دورئہ ویسٹ انڈیز میں محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے اسکواڈز کا انتخاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینے کیلیے سہیل خان سمیت چند کرکٹرز کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب منتخب کیے جانے والے نئے ٹیلنٹ میں سے صرف شاداب خان تسلسل کے ساتھ کھیلتے نظر آئے، کئی نام نہاد سینئرز ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم سے جڑے رہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کے منتظر آصف ذاکراور فہیم اشرف کوایک میچ میں بھی آزمانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
علاوہ ازیں دورہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد اصغر کو وہاں انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے کا موقع نہیں ملا تواس بار بھی کہانی مختلف نہیں رہی، ''باصلاحیت'' اسپنر نے تمام ون ڈے میچز باہر بیٹھ کر دیکھے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 کرکٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان کو بھی کسی ون ڈے میچ میں توجہ کے قابل نہیں سمجھا گیا، مختصر فارمیٹ کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل عثمان شنواری اور محمد نواز کا دورہ بھی سیر سپاٹے تک محدود رہا، رومان رئیس کو 4میں سے صرف ایک میچ میں آزمایا گیا۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں شاداب خان کے ساتھ عثمان صلاح الدین اور محمد عباس جیسے کرکٹرز بھی شامل ہیں، محمد اصغر ایک بار پھر ڈیبیو کے منتظر ہوں گے جبکہ شان مسعود کم بیک کا موقع پانے کیلیے بے تاب ہیں،ان میں سے کس کی قسمت کا دروازہ کھلے گا تاہم یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔