فنکاروں کی بڑی تعداد دہری شہریت حاصل کرچکی

صبیحہ خانم، مسرت نذیر، عالمگیر، منی بیگم، تحسین جاوید، عدنان سمیع ، کومل رضوی ودیگر شامل

نام ،شہرت اور دولت پاکستان سے کماکر گلوکار، اداکار ترقی یافتہ ملکوں میں جابسے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے نام، شہرت اوردولت ملنے کے باوجود اپنا فن دوسروں تک منتقل کرنے کی بجائے بہت سے فنکاروں اورگلوکاروں نے امریکا، کینیڈا، یورپ سمیت دیگرممالک کی شہریت حاصل کی۔

دہری شہریت رکھنے والے ٹی وی، فلم اور میوزک کے شعبوں سے وابستہ فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فنی سفرکا آغاز پاکستان سے کیا، لیکن اتنی شہرت اور دولت حاصل کرنے کے باوجود یہ لوگ ملک چھوڑکردوسرے ممالک منتقل ہوگئے۔


دہری شہریت حاصل کرنے والے فنکاروں میں اداکارہ صبیحہ خانم، مسرت نذیر، گلوکارعالمگیر، ناہید نیازی، آسیہ، منی بیگم، تحسین جاوید، امجد حسین، عدنان سمیع خان، سہیل رانا ، رجب علی، کومل رضوی، علی پرویزمہدی، لطافت علیخاں، سخاوت علی خاں، غلام شبیر، طبلہ نواز عبدالستار طاری، ہمانواب، بندیا ، انیتا ایوب، اسد نذیر اور سونیاخان سمیت دیگرشامل ہیں۔ ان میں سے متعدد فنکاروں کے بچوںنے بیرون ممالک کی شہریت رکھتے ہوئے وہاں پر تعلیم حاصل کی ہے مگراب اپنے فنی سفرکا آغاز کرنے کیلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 
Load Next Story