خیبر پختونخوا اورپنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

ملک میں مغربی سرد ہواؤں کے داخلے سے سردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے

بالائی اوروسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستا ن ،کوئٹہ اور کشمیر میں آج بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
خیبر پختونخوا اورپنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ گہرے بادلوں نےسورج کولپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ملک میں مغربی سرد ہواؤں کے داخلے سے سردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے ، بالائی اوروسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستا ن ، کوئٹہ اور کشمیر میں آج بارش کاامکان ہے۔سوات میں رات سے بارش جاری ہے جبکہ مری، مالم جبہ، میاں آدم اور کالام میں برف باری ہو رہی ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش ہو گی جو جمعہ کی شام تک جاری رہے گی، لاہوراور فیصل آباد سمیت گردونواح میں بھی بوندا باندی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔

کئی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لیے رکھا جبکہ لاہوراور اسلام آباد کا درجہ حرارت ایک،کراچی کا 14،کوئٹہ منفی 4 جبکہ اسکردو میں منفی 12 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story