کراچی میں شدید گرمی کی لہر بر قرار

سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ موسمیات

سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافے دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو؛ فائل

سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں روزانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے میدانی علاقوں سے آنے والے ہوا کے گرم تھپیڑوں سے مسلسل تیسرے روز درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی بڑھتی سکتی ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا خدشہ نہیں لیکن اس کے باوجود شہری احتیاط برتیں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمراہ پانی یا کوئی مشروب بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کا استعمال کیا جاسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پارہ41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا


محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، بہاولپور، بھکر اور جوہر آباد میں 40، خانپو،ر کوٹ ادو، مٹھی اور کراچی میں 41، تربت 42، حیدرآباد، لسبیلہ اور پڈ عیدن میں 43، دادو، لاڑکانہ، موئن جوڈارو اور بینظیرآباد میں 44 جب کہ چھور اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سن اسٹروک سے متعلق آگہی اور بچاؤ کا طریقہ!

Load Next Story