وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات آپریشن ردالفساد پرتبادلہ خیال
آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن رد الفساد میں پیش رفت سے آگاہ کیا
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سلامتی اورسرحدی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اورسرحدی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد سمیت کراچی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کوآپریشن رد الفساد میں پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملک میں امن لانے کیلئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے آپریشن رد الفساد میں حاصل کامیابیوں پراظہار اطمینان کیا۔