سیریز میں فتح کے باوجود پاکستان رینکنگ بہتر نہ بنا سکا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق 5 سے بڑھ کر 7 پوائنٹس کا ہو گیا ہے
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے باوجود آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہے۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 سے فتح رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا اضافہ ہی دلا سکی جبکہ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں شکست کے بعد ایک پوائنٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم وہ اب بھی 9 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے پوائنٹس 90 جبکہ ویسٹ انڈیز کے 83 ہو گئے ہیں اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق 5 سے بڑھ کر 7 پوائنٹس کا ہو گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو وہ 92 پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کی جگہ ساتویں پوزیشن پر آتے ہوئے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے ہدف کے بہت قریب پہنچ سکتا تھا۔ اب پاکستان کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا دارومدار یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی پر ہو گا۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر تک میزبان انگلینڈ کے علاوہ ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کر لیں گی۔ باقی ٹیمیں کوالیفائنگ راﺅنڈ کے بعد ہی ورلڈ کپ میں شامل ہو سکیں گی۔