نیپال میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کیا

حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسا دینے والی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بھارت میں ہے جس پر مہارشٹرا کا پتہ موجود ہے

حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسا دینے والی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بھارت میں ہے جس پر مہارشٹرا کا پتہ موجود ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

MINGORA:
نیپال میں لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اغوا کیا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹارئرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے، ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والا برطانوی نمبر بھی اصلی نکلا جس کے لیے حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جاسکتا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ کے خاندان نے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سے قبل ابتدائی معلومات تھی کہ یہ نمبر کمپیوٹر جنریٹڈ ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب نیپال میں لاپتہ

ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والی ویب سائٹ سے متعلق بھی کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بگ راک ڈاٹ کام بھارت میں ہے جس پر ایسٹ انڈیا ممبئی مہارشٹرا کا پتہ موجود ہے اور اسی ویب سائٹ کے ذریعے حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسا دیا گیا تھا جو بھارت میں کئی اور بھارتی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کررہی ہے، اس ویب سائٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کو نوکریوں کا جھانسا دیا جاتا ہے، بھارتی ویب سائٹ پر جعلی اسامیاں ایک سال سے موجود ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے تھے۔
Load Next Story