رنبیر کپور جیل سے رہا ہوگئے
سنجے دت کی جیل میں گزری ہوئی زندگی پر شوٹنگ کرنے کے لیے رنبیر کپور نے 7 دن جیل میں گزارے
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا جیل سے رہائی کے بعد کا روپ اختیار کیا ہواہے۔
بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی زندگی پر ان کے دوست اور معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی نوجوان اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم بنانے میں مصروف ہیں جس کے لیے رنبیر سنجے دت کے زندگی کے تمام کردار کو شوٹ کرنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
بھارتی میڈیا پر آنے والی تصاویر میں رنبیر کپور نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد والا روپ اختیار کیا ہوا جو کہ حقیقت سے بہت قریب ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور نے کئی روپ اختیار کیے، پہلے اداکار نے اپنا وزن بڑھایا اور لمبے بال رکھ کر 90 کی دہائی والے سنجے دت کی شوٹنگ مکمل کی جس کے بعد دوبارہ انہوں نے اپنا وزن کم کیا اور فلم کے اگلے حصے کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے جب کہ آج کل وہ سنجے دت کی جیل میں گزری ہوئی زندگی پر شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لیے انہوں نے 7 دن جیل میں بھی گزارے اور اب فلم کا وہ حصہ مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 90 کی دہائی کے سنجے دت
واضح رہے کہ ''منا بھائی ایم بی بی ایس'' سے بالی ووڈ میں ہدایت کاری کا سفر شروع کرنے والے راج کمار ہیرانی بالی ووڈ کو 'تھری ایڈیٹس' اور ' پی کے' جیسی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔