منظر امام قتل صنعتی تجارتی مراکز آج بند رہیں گے
وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت وآئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کا اظہار افسوس، سوگ کا اعلان۔
متحدہ قومی موومنٹ کے شہید ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کوبزنس کمیونٹی نے شہر کے امن کیخلاف سازش قرار دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد تواب نے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو سوگ میں تمام فیکٹریاں اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
خالد تواب نے کہا کہ کراچی کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں اور دہشت گرد شہر میں کاروباری فضاء برباد کرنے کے درپہ ہیں، حکومت دہشت گردوں کے گردگھیرا تنگ کرے تاکہ اس طرح کے حادثات کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو سوگ میں کراچی کے تمام صنعتی علاقوں میں تمام صنعتوں میں پیداواری عمل بند اور دکانوں کا شٹر بند رکھ کر سوگ میں حصہ لیں۔