راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹ گرفتار
تفتیش کے دوران ملزمان کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، ڈی آئی جی
آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اورثبوت سامنے آیا ہے، آزاد کشمیرپولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرخفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پورتھانے پربم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ محمد خلیل سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اورتفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا جب کہ ملزمان نے 13 سے 14 مرتبہ ایل او سی سے آرپارجانے کا اعتراف بھی کیا۔
ڈی آئی جی چوہدری حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے27 دسمبر2016 کوعباس پورتھانے پرآئی ڈی لگا کردھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑے جانے کی توقع ہے۔