پی سی بی نے خالد لطیف اور شرجیل خان کےخلاف ثبوت ٹربیونل کو دے دیے
شرجیل خان اور خالد لطیف کو 5 مئی تک اپنا جواب جمع کروانا ہوگا
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگائے گئے الزامات اور شواہد کی تفصیلات ٹربیونل کو پیش کر دی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے شواہد جمع کروانے کے بعد اب شرجیل خان اور خالد لطیف کو اس حوالے سے 5 مئی تک اپنا جواب جمع کروانا ہو گا جس کے بعد جسٹس (ر) اصغر حیدر، سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاءاور سابق کپتان وسیم باری پر مشتمل ٹربیونل 19 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنائے گا۔