ناصرجمشید منظرعام پرآگئے پی سی بی سے تعاون کے لیے تیار
انگلینڈکی نیشنل کرائمز ایجنسی کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کو جواب دوں گا، ناصر جمشید
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار قرار دیے جانے والے کرکٹر ناصر جمشید نے کہا ہے کہ کسی سے نہیں چھپ رہا اور نہ ہی گھر تبدیل کیاہے۔
وڈیو پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انہوں نے پی سی بی سے کہا کہ ایک وقت میں ایک انکوائری ہو تو زیادہ بہتر ہے، انگلینڈکی نیشنل کرائمز ایجنسی کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کو جواب دوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ناصرجمشید کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر شوہر کا دفاع
واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل پر تحقیقات کے سلسلہ میں این سی اے نے ناصر جمشید اور مبینہ بکی یوسف کو گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔